کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10 ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کرلیا
پیر 17 جولائی 2017 19:25
(جاری ہے)
کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مثبت امیج اور روشن پہلو کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لایا ہے۔ اسکے شائقین کی تعداد دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ دہائی میں پہلے سے زیادہ وسائل اور پلیٹ فارمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو اس پلیٹ فارم کی بدولت کھڑے ہونے میں مدد ملی۔
کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ پچھلے سالوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم اس بات پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو غیرمعروف اور کم شہرت یافتہ موسیقاروں کو قومی دھارے میں لانے، موسیقی کی اصناف جیسے قوالی اور صوفی میوزک کو پاکستان کے نوجوانوں سے ازسرنو متعارف کرانے، معیاری فیوژن میوزک کی تیاری کے وعدے کی تکمیل جاری رکھنے اور ملک میں عملاً میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے سمیت بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ " گزشتہ سالوں میں کوک اسٹوڈیو نے نئے فن کاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ وہ معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ پرفارم کرکے گم نامی سے باہر نکلیں اور ملکی سطح پر اپنی پہچان بنائیں۔ پاکستانی میوزک میں بعض بڑے ناموں کے ساتھ کوک اسٹوڈیو اپنے سیزن 10 میں اسی طرح مزید نئے باصلاحیت نام شامل کرے گا۔ ان نوجوان آرٹسٹس میں ملک کے صف اول کے بعض گلوکاروں کے بچے بھی اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے اپنے والدین کے ورثے اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور گزرے سالوں میں پیدا ہونے والا فرق دیکھ سکتا ہے، یہ فرق صرف پرفارم کرنے والے گلوکار ہی نہیں بلکہ ہاؤس بینڈ، انفرادی موسیقار، تکنیکی تعاون کے ماہرین سمیت دیگر بہت سے افراد کی زندگیوں میں بھی آیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو (Sound of the Nation)کے شائقین امید رکھیں کہ اس سیزن کے دوران وہ اپنے ماضی کی یادوں میں کھو جائیں گے اور آنے والے کئی سالوں تک اس سیزن سے ان کی جذباتی وابستگی برقرار رہے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.