اسلامی یونیورسٹی میں داخلے جاری، آخری تاری 29 جولائی

پیر 17 جولائی 2017 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی نو (9) کلیات میں 100 سے زائد پروگراموں کے داخلے جاری ہیںجن کے لیے جڑواں شہروں اور ملک بھر کے مختلف علاقوں کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد آن لائن فارم جمع کرا رہی ہے جبکہ جامعہ نے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے جامعہ کے دونوں کیمپسز میں انفارمیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ طلباء 051-9019567 جبکہ طالبات 051-9019327 پر کال کر کے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کے لیے طلباء و طالبات جامعہ کی ویب سائٹ www.iiu.edu.pk وزٹ کر سکتے ہیں جہاں ڈگری پروگراموں کی تفصیلات ، اہلیت ، فیس شیڈول، آن لائن فارم اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ داخلہ کے امیدوار جامعہ کے فیس بک پیج @iiu.isbpk پر جا کربھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔