خودکش حملے میں شہید میجر جمال شیران کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا، جسد خاکی آبائی گائوں روانہ

نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،گورنر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت،شہیدکو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا،آئی ایس پی آر

پیر 17 جولائی 2017 19:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پشاور میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے میجر جمال شیران کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کرد ی گئی جس کے بعد انکا جسد خاکی آبائی گائوں روانہ کردیا گیا جہاں شہیدکو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میجر جمال شیران شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فوجی وسول افسران نے بھی شرکتکی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،گورنر،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی ۔میجرجمال شیران کاجسد خاکی ان کے آبائی گائوںروانہ کردیا گیاجہاں شہیدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا۔