ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیراعظم کے پروگرام برائے تقسیم لیپ ٹاپ کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے اسکالرز و طلباء کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی

پیر 17 جولائی 2017 19:25

حیدر آباد۔ 17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کی جانب سے وزیراعظم کے پروگرام برائے تقسیم لیپ ٹاپ کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے اسکالرز و طلباء کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ایم فل، پی ایچ ڈی، بیچلرز و ماسٹرز میں زیر تعلیم جامعہ سندھ کے اسکالرز و طلباء ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جا کر رواں برس20ستمبر تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اس سلسلے میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے جامعہ سندھ میں فوکل پرسن ڈاکٹر وزیر علی بلوچ نے بتایا ہے کہ سال 2014، 2015، 2016 اور 2017ء کے اسکالر و طلباء ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں 20 ستمبر تک رجسٹریشن نہ کروانے والے کا نام لیپ ٹاپ کی فہرست میں شامل نہیںہو سکے گا انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت فیز 3 کے لیے جامعہ سندھ کو مجموعی طور پر 4660 لیپ ٹاپ ملے ہیں، جن میں سے 1421 ایم فل و پی ایچ ڈی جبکہ بی اے و ایم ایس سی کے لیے 2206 لیپ ٹاپ مخصوص کیے گئے ہیںدوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے فریش واٹر بیالوجی اینڈ فشریز شعبہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر وزیر علی بلوچ نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں لیپ ٹاپ اسکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :