شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کاافسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

پیر 17 جولائی 2017 19:25

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کے افسران ان کے معاون و مددگار ہیں، جو ان کے ساتھ ملکر مادر علمی کی ترقی و وقار میں اضافے کے لیے کام کر رہے ہیں چپڑاسی سے لیکر افسران اور پروفیسر تک سب قابل احترام ہیں، کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سندھ یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں دی گئی ٹٰی پارٹی کے موقع پر کیا ٹٰی پارٹی میں ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کاکا، نائب صدر افتخار پٹھان، جنرل سیکرٹری انجینئر سجاد حسین شاہ، جوائنٹ سیکرٹری آچر خان احمدانی، فنانس سیکرٹری مولا بخش رند، انفرمیشن سیکرٹری نادر علی مغیری کے علاوہ ایگزکٹو کمیٹی کے ممبرن و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سوٹا کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ایاز کیریو بھی وی سی کی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سنڈیکیٹ نے گزشتہ اجلاس میں افسران کے پروموشن کے حوالے سے اختیارات انہیں سونپ دیئے ہیں، جس کے بعد جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں مطلوبہ سروس ٹائم پورا کرنے والے افسران کو پروموشن و ٹائم اسکیل دیئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اساتذہ و افسران کی سینیارٹی کی فہرستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے آفیشل پیج پر لگائی جائیں تاکہ شفافیت و اہلیت کو برقرار رکھا جا سکے تقریب میں افسران نے درپیش مسائل کی جانب وائیس چانسلر کی توجہ مبذول کروائی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کاکا اور سجاد حسین شاہ نے ٹٰی پارٹی منعقد کرکے افسران کی عزت افزائی کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وائس چانسلر کے ہاتھ مضبوط کرکے جامعہ کی بہتری میں ہونے والے ہر فیصلے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :