کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10 ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کرلیا
پیر 17 جولائی 2017 18:39
گزشتہ ایک دہائی میں کوک اسٹوڈیو نے سینکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا جبکہ ساوٴنڈ اور ریکارڈنگ اسپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب اسپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے لئے یہ شاندار مثال، فخر اور شناخت کا بھرپور ذریعہ ہے۔
(جاری ہے)
کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مثبت امیج اور روشن پہلو کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لایا ہے۔ اسکے شائقین کی تعداد دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ دہائی میں پہلے سے زیادہ وسائل اور پلیٹ فارمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو اس پلیٹ فارم کی بدولت کھڑے ہونے میں مدد ملی۔
کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ پچھلے سالوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم اس بات پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو غیرمعروف اور کم شہرت یافتہ موسیقاروں کو قومی دھارے میں لانے، موسیقی کی اصناف جیسے قوالی اور صوفی میوزک کو پاکستان کے نوجوانوں سے ازسرنو متعارف کرانے، معیاری فیوژن میوزک کی تیاری کے وعدے کی تکمیل جاری رکھنے اور ملک میں عملاً میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے سمیت بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ "
گزشتہ سالوں میں کوک اسٹوڈیو نے نئے فن کاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ وہ معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ پرفارم کرکے گم نامی سے باہر نکلیں اور ملکی سطح پر اپنی پہچان بنائیں۔ پاکستانی میوزک میں بعض بڑے ناموں کے ساتھ کوک اسٹوڈیو اپنے سیزن 10 میں اسی طرح مزید نئے باصلاحیت نام شامل کرے گا۔ ان نوجوان آرٹسٹس میں ملک کے صف اول کے بعض گلوکاروں کے بچے بھی اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے اپنے والدین کے ورثے اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔
کوک اسٹوڈیو اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور گزرے سالوں میں پیدا ہونے والا فرق دیکھ سکتا ہے، یہ فرق صرف پرفارم کرنے والے گلوکار ہی نہیں بلکہ ہاوٴس بینڈ، انفرادی موسیقار، تکنیکی تعاون کے ماہرین سمیت دیگر بہت سے افراد کی زندگیوں میں بھی آیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو (Sound of the Nation)کے شائقین امید رکھیں کہ اس سیزن کے دوران وہ اپنے ماضی کی یادوں میں کھو جائیں گے اور آنے والے کئی سالوں تک اس سیزن سے ان کی جذباتی وابستگی برقرار رہے گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.