راولپنڈی کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے باعث 03افراد جاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 19:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) راولپنڈی کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے باعث 03افراد جاں بحق جبکہ 21شہری شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 06افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں03افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں20ڈرائیور،03کم عمرڈرائیور،07مسافراور03پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ25ٹریفک حادثات کی فون کالز راولپنڈی کمانڈ اینڈکنٹر ول روم میںموصول ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :