ریسکیو1122 اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا باہمی یاداشت پر دستخط

پیر 17 جولائی 2017 19:22

ریسکیو1122 اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ریسکیو1122 اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے پیر کے روز ایک باہمی یاداشت پر دستخط کئے۔ جس کے تحت ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

اِس یاداشت پر ڈاکٹر عبدالرحمٰن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ، ملک ابرارحسین سنٹرل پریذیڈنٹ آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور ملک عرفان مظفر کیانی جنرل سیکرٹری (اے پی پی ایس سی ای) نے دستخط کئے جبکہ اِس موقع پر مسز عزرا شاہد ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، حمزہ علی ایمرجنسی آفیسر اور رضوان عباس اسٹیشن کوآرڈینیٹر موجود تھے۔

ڈاکڑعبدالرحمٰن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے کہا کہ دونوں ادارے اِس بات پر متفق ہیں کہ ہم ملکر محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے عملی کردار ادا کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :