نو منتخب عہدیدار خود کو برادری کا خادم سمجھتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردارادا کریں، دیگر برادریوں کے ساتھ بھی برادرانہ تعلقات قائم رکھیں،متیاز علی آرائیں

پیر 17 جولائی 2017 19:22

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) نو منتخب عہدیدار خود کو برادری کا خادم سمجھتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردارادا کریں، دیگر برادریوں کے ساتھ بھی برادرانہ تعلقات رکھیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پا کستان حیدر آباد ڈو یژ ن کے انفارمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں، چیف آرگنائزر منورحسین آرائیں،چو ہد ری محمد جمیل آرائیں ،محمد علیم آرائیں ایڈوکیٹ،فیصل آرائیںنے ایم ،ٹی ،اے ضلع ٹنڈوالہیار کے نومنتخب صدرمیاں منظورحسین آرائیں جنرل سیکرٹری راجہ عرفا ن آرائیں،سٹی کے صدر بلال آرائیںجنرل سیکرٹری افضل آرائیں تعلقہ جھنڈو مری کے محمد انور آرائیں،عمران سلیمان آرائیں تعلقہ ٹنڈوالہیار کے علی رضا آرائیں ،چوہدری عمران آرائیںتعلقہ چمبڑ کے چوہدری حفیظ آرائیں، محمد امین آرائیںسمیت دیگر تما م نو منتخب عہدیداراں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران پربرادری کی خدمت اور مسائل کے حل کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لئے تما م عہد یداران اپنے آپکو کو برادری کا خادم سمجھتے ہوئے اپنی ذمیداریاں احسن اندازا سے نبھائیں اوردستیاب وسائل اور استعداد کے مطابق برادری کے مستحق اور ضرورت مند افرادکی خدمت کے لئے دن رات کام کریںہمارے لئے دیگر برادریاں بھی اہم ہیںانکے ساتھ بھی برادرانہ تعلقات قائم ہونے چاہیں انتشار اور تفریق ہمارا مقصد نہیںہمارا مشن بلا تفر یق تمام انسانوں سے محبت و خدمت ہے۔