حیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،عدم ادائیگی پر375 بجلی کنکشن منقطع، 200 غیر قانونی کنڈے ہٹائے،7لاکھ47ہزار روپے کی وصولی بھی کی گئی

پیر 17 جولائی 2017 19:22

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) حیسکو کی جانب سے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اس سلسلے میںحیدرآباد ،نوابشاہ، سکرنڈ، دوڈ،میرپورخاص، بھٹ شاہ ، ٹنڈوالیہار ،ٹنڈو آدم ودیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر375نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے اور 200 غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ہیں جبکہ 4ٹرانسفارمر اتارے گئے جس میں 75فیصد کنڈے لگے ہوئے تھے اس کے علاوہ نادہندہ صارفین سی7لاکھ47ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :