چین تبت میں اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے

عسکری ماہرین اسے بھارت کیلئے واضح انتباہ قرار دے رہے ہیں،

پیر 17 جولائی 2017 19:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین تبت میں سرحدی تنازعہ کو دیکھتے ہوئے اپنی فوجی قوت بڑھا رہا ہے، چین کی مسلح افواج گولہ باری کے ذریعے فوجی مشقوں میںمصروف ہیں، عسکری ماہرین اسے بھارت کیلئے واضح انتباہ قرار دے رہے ہیں،سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے چینی سینٹرل ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین سرحدی کشیدگی کے پیش نظر مسلسل تبت میں اپنی فوجی قوت میں اضافہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چینی افواج وہاں فوجی مشقوں میں اصل اسلحہ اور گولہ بارود کا استعمال کر رہی ہے۔چین کی اس تیاری کو دیکھتے ہوئے عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کے لئے واضح انتباہ ہے کہ وہ جنگ سے گریز کرے۔ان مشقوں میں تیز رفتار ذرائع آمدورفت ڈیجیٹل آلات اور 5ہزار میٹر ہائی پلیٹو اور دوسرے اسلحہ سے لیس برگیڈ مشقوں میں مصروف ہے۔رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ مشقوں کا اصل ہدف اور علاقہ کون سا ہے۔فوجی مبصرین کے مطابق طاقت کا مظاہرہ ہندوستانک کے لئے انتباہ ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ چین اور بھارت کا سرحدی تنازعہ پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :