چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے،

ضمیر کے ساتھ زندہ رہنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ، نثار میں استعفیٰ دینے کی جرات ہوتی تو بہت پہلے دے دیتے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 19:18

چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے، ضمیر کے ساتھ زندہ رہنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے، چوہدری نثار میں استعفیٰ دینے کی جرات ہوتی تو بہت پہلے دے دیتے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں استعفیٰ دینے کی جرات ہوتی تو پہلے دے دیتے، میرا نہیں خیال کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب ٹھیک کہہ رہی ہوں گی، چوہدری نثار کی اپنی سیاست ہے، بہتر فیصلہ کریں گے، سیاستدان فیصلے کرنے میں جتنی دیر کرتا ہے بعد میں اتنا پچھتاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر کے ساتھ زندہ رہنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے، نواز شریف خدا کی پکڑ میں آئے ہیں۔