پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، اپنے دور ..
تازہ ترین : 1
پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، ..

پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا۔ پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے رشتہ ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر نے حکومتی فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 19:18:40

اپنی رائے کا اظہار کریں