امریکی ریاست ایریزونا میں سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک، کئی لاپتہ، امدادی کارروائیاں جاری

پیر 17 جولائی 2017 19:18

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکی ریاست ایریزونا میں سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ایریزونا میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں تاہم ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :