مصر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، 50 زخمی

پولیس نے جزیرے کے مکینوں سے سرکاری زمین خالی کرانے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جھڑپوں میں 31 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،حکام

پیر 17 جولائی 2017 19:18

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع دریائے نیل کے ایک جزیرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں واقع دریائے نیل کے ایک جزیرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ۔پولیس نے جزیرے کے مکینوں سے سرکاری زمین خالی کرانے کی کوشش کی، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

(جاری ہے)

مصر کی وزارت داخلہ نے جھڑپوں میں 31 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر ملک بھر میں غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی خالی کرائی جارہی ہے۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرے کے مکینوں نے پولیس فورس پر آتشیں ہتھیاروں سے حملہ اور پتھرا کیا تھا، جس پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس جزیرے میں سات سو سے زیادہ عمارتیں غیر قانونی ہیں۔

متعلقہ عنوان :