چین، دوسری سہ ماہی میں توقع سے بڑھ کر 6.9فیصد بہترین شرح نمو ریکارڈ

پیر 17 جولائی 2017 19:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) چین کی معیشت میں دوسری سہ ماہی کے دوران توقع سے بڑھ کر 6.9فیصد بہترین شرح نمو دیکھنے میں آئی،یہ بات پیر کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد وشمار میں سامنے آئی ہے،لیکن حکام نے معیشت پر منڈلاتے ہوئے خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی میں معیشت میں 6.9فیصد اضافے کے بعد اے ایف پی کو تجزیہ دینے والے تبصرہ نگاروں نے 6.8فیصد شرح نمو کی پیشنگوئی کی تھی۔قومی معیشت میں 2017ء کے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹھوس شرح نمو اور استحکام کی رفتار کو برقرار رکھا ہے،جس نے سالانہ ہدف کے حصول اور بہترین کارکردگی کی اچھی بنیاد رکھی تھی،یہ بات قومی ادارہ شماریات کے ترجمان چنگ ژیہونگ نے بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :