قاہرہ، جزیرہ نیل میں غیرقانونی آباد لوگوں کو نکالنے کی کوشش کے دوران جھڑپ ، ایک شخص ہلاک ،50 زخمی

پیر 17 جولائی 2017 19:15

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) جزیرہ نیل میں گزشتہ روز اس وقت تصادم ہوا جب سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر آباد لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی،اس جھڑپ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور50دیگر زخمی ہوئے ہیں،یہ بات حکومت اور شاہدین نے بتائی ہے۔قاہرہ میں وراق جزیرے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومت نے سرکاری پراپرٹی اور زمینوں پر غیرقانونی طور پر آباد لوگوں کو ہٹانے کی مہم شروع کی ،یہ بات وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص ہلاک اور19دیگر زخمی ہوئے اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں31پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جزیرے کی جانب زیادہ تعداد میں بھیجے جانے والے اہلکاروں کا اس وقت غیر قانونی طور پر آباد افراد سے سامنا ہوا جب وہ وہاں سے غیرقانونی آبادیاں ختم کرنے کے آپریشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :