کولمبیا،باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 19:15

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) کولمبیاکاایک فوجی اہلکار ای ایل این باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیاہے ،جوکہ باغیوں کے بڑے گروپ فارک کے ساتھ امن معاہدے کے بعدملک میں باقی رہنے والاواحدباغی گروپ ہے ،یہ بات آرمی نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ جھڑپ باجوکاکاعلاقے میں اس وقت ہوئی جب سیونتھ آرمی یونٹ کے اہلکارای ایل این کے جنگجوکے ساتھ برسرپیکارتھی ،یہ بات آرمی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ۔

جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکارجان فریڈی گومزسالازارکی ہلاکت ہوگئی ۔کولمبیاکے صدرجوان مینوئیل سانتوف کوملک میں 50سال سے زائدعرصے سے جاری تنازعے کے خاتمے کیلئے سب سے بڑی باغی فورس کولمبیاکی انقلابی مسلح فورسزکے ساتھ تاریخی معاہدے پرپہنچنے کے بعدنوبل امن انعام سے نوازاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :