امریکہ، ریاست اریزونا جھیل میں تیراکی کے دوران سیلاب سے کم ازکم 8افرادہلاک ،متعددلاپتہ

پیر 17 جولائی 2017 19:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ریاست اریزوناکے مقام پیسن میں تیراکی کے ایک جھیل میںآنے والے سیلاب میں کم ازکم 8افرادہلاک اورکئی لاپتہ ہوئے ہیں ،یہ بات حکام نے گزشتہ روزبتائی ہے ۔

(جاری ہے)

شیرف دفترکے عملے نے کولڈسپرنگزسوئمنگ ہول میں سیلاب کے بعدایمرجنسی کال کے بعدکارروائی کی ،یہ بات گلہ کاؤنٹی شیرف کے دفترکے اہلکارجے ایڈم شیفرڈنے بتائی ہے ۔8افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اورباقی ماندہ لاپتہ افرادکی تلاش کیلئے سرچ آپریشنزجاری ہے ،یہ بات شیفرڈنے ایک بیان میں بتائی ۔انہوںنے یہ واضح نہیں کیاکہ ابھی تک کتنے افرادلاپتہ ہیں ۔قومی محکمے صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایریزونامیں پیرکی شام تک سیلاب کی وارننگ دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :