ایزی جیٹ کے سربراہ کیرولین مک کال سال کے آخرمیں اپناعہدہ چھوڑدیں گے

پیر 17 جولائی 2017 19:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے پیرکوکہاہے کہ اس کے سربراہ کیرولین مک کال ایک ٹیلی ویژن چینل آئی ٹی وی کاسربراہ بننے کیلئے اس سال کے اواخرمیں اپناعہدہ چھوڑدیں گے ۔مک کال نے برطانیہ کے ایک آزادچینل کوجوائن کرنے سے متعلق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سات سال بعدآئی ٹی وی سے آنے والاموقع ایک اچھاموقع ہے ،جس سے فائدہ اٹھاناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ یہ ایک متحرک اورزبردست شہبے میں بہت عمدہ کمپنی ہے ۔یہ اعلان فضائی کمپنی کے اس بیان کے چندروزبعدسامنے آیاہے جس میں اس نے کہاتھاکہ وہ ویانامیں ایزی جیٹ یورپ قائم کریں گے تاکہ بریگزٹ کے بعدیورپی یونین میں پروازیں متاثرنہ ہوں۔ایزی جیٹ نے کہاہے کہ مک کال کی جانشنین کاتلاش شروع کردیاگیاہے ۔کمپنی کے چیئرمین جان بارٹن نے ایک بیان میںکہاہے کہ کیرولین نے انتظامی ٹیم بنائی اوراس کی اچھی طرح سے قیادت کرکی2010ء کے بعد ایزی جیٹ کی کارکردگی کوہرلحاظ سے بہتربنایا۔