14شیعہ کویتی شہری سمندرکے راستے ایران کی جانب فرار

پیر 17 جولائی 2017 19:11

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) تہران کے ساتھ تعلقات رکھنے والے ایک سیل قائم کرنے کے الزام میں سزاپانے والے 14شیعہ کویتی شہری سمندرکے راستے ایران کی جانب فرارہوگئے ہیں،یہ رپورٹ ایک کویتی اخبارنے پیرکودی ہے ۔اعلیٰ سطحی سیکیورٹی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے روزنامہ السیاسہ نے کہاہے کہ یہ 14افرادتیزرفتارکشتیوں کے ذریعے ایران فرارہوگئے ہیں ،یہ افرادسپریم کورٹ کاانہیں سنیوں کے زیرحکومت ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں طویل قیدکی سزائیں سنانے کے چندگھنٹوں بعدفرارہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کویت کی وزارت داخلہ سے فوری طورپراس معاملے پراس کامؤقف جاننے کیلئے رابطہ نہ ہوسکا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اپیلزعدالت کی جانب سے مجرموں کورہاکرنے کافیصلہ منسوخ کرکے 21افرادکوقیدکی سزائیں سنائی تھیں ،جس میں ایک شخص کوعمرقیدکی سزابھی سنائی گئی تھی ۔یہ سزائیں شیعہ ایران اورلبنان کی حزب اللہ موومنٹ کے ساتھ تعلقات رکھنے کیلئے ایک سیل قائم کرنے اورکویت میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرائم میں سنائی گئی تھیں۔فرارہونے والے مدعی علیھان گزشتہ ماہ سنائے جانے والی سزاؤں سے قبل حراست میں نہیں تھے ،کیونکہ وہ گزشتہ برس اپیلزکورٹ کے فیصلے کے بعدرہاہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :