فیصل آباد، سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگنے بدبو اور تعفن سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پیر 17 جولائی 2017 19:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)درکھانہ میں سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگنے بدبو اور تعفن سے مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی بدولت درکھانہ گندگی اور غلاظت میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے اور رہائشی علاقوں اور بازاروں میں مکھیوں اور دیگر حشرات کی بہتات ہو گئی ہے جس سے ڈینگی اور ڈائریا کا مرض پھیلنے کا خدشہ ہے گندگی کے ڈھیروں اور صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے پانی سڑکوں اور محلوں میں تیرتا ہوا نظر آ رہا ہے مقامی شہریوں نے صفائی کی ناقص کارکردگی پر احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کی اپیل کی ہی