فیصل آباد،سانپ کے ڈسنے سے فیکٹری مزدور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 19:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)سانپ کے ڈسنے سے شہری ‘زہریلی چیز کے کاٹنے سے ‘فیکٹری مزدور تشویشناک حالت میں مبتلا ‘تفصیلات کے مطابق ساٹھ سالہ اشرف ولد احمد علی سکنہ 187ر ب چک جھمرہ جوکہ گھر میں فرش پر سویا ہوا تھا کہ رات کے وقت سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر اسکی حالت غیر ہو گئی زہر جسم میں سرایت کرنے سے متاثرہ شہری کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے جبکہ بیس سالہ سکندر ولد محمد صدیق سکنہ سیالکوٹ کا رہائشی جوکہ ڈھڈی والا ایمبرائیڈری فیکٹری میں رات کے وقت فرش پر سو رہا تھا کہ زہریلی چیز نے کاٹ لیا جس پر اسے سول ہسپتال داخل کرایا گیا