فیصل آباد،خاتون کھانا بناتی کرنٹ لگنے سے جھلس گئی

پیر 17 جولائی 2017 19:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)خاتون کھانا بناتی ‘بچہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا‘تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ فوزیہ زوجہ طاہر گلستان کالونی کی رہائشی گھرمیںکھانا بنا رہی تھی کہ ڈوپٹے کوآگ لگنے سے جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چودہ سالہ .علی حیدر ولد ذوالفقار محلہ رجند چنیوٹ کا رہائشی اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ بجلی کی تاروں سے ہاتھ چھو جانے سے بری طرح جھلس کرالائیڈ ہسپتال منتقل ہوا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کی بھر پور کوششیں کررہے ہیں