کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کورنگی میں مٹکے والی پلیا کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مٹکے والی پلیا کے قریب مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہی