کراچی:کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 8ملزمان گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 19:10

کراچی:کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر محمود عالم اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے 2010ء کے لسانی فسادات میں متعدد افراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں پاکستان بازار کے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل معراج کو اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پہ محمد حسین اور منصور عالم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈاکس میں پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندا ن کے 2خواتین سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کی خفیہ اطلاع پر گھر پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے درجنوں ہیروئن کے ٹوکن برآمد کئے گئے۔پولیس نے مذکورہ مکان سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ذاکر، اس کی بیوی رخسانہ اور سالی رابعہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔خواتین ملزمان کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہی