کراچی: منگھو پیر میں دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروش اورپانی چور سمیت دوافراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج

پیر 17 جولائی 2017 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پولیس نے منگھو پیر میں دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروش اورپانی چور سمیت دوافراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے ، ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ نے کاروائی کرتے ہوئے حب کینال سے واٹر ٹینکر نمبر SEB-558میکر ہینو کے ذریعے سرکاری پانی چوری کرتے ہوئے ڈرائیور عبدالرشید ولد عبدالمجید گرفتار کرلیا،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ،جبکہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ایک واٹر ٹینکر LS-2320کا ڈرائیور اختر ولد ولی فرار ہنے میں کامیاب ہوگیا جس پر گرفتارشدہ ملزم و عدم گرفتار کے خلاف مقدمہ نمبر 206/17بجرم دفعہ 430/34تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا،جبکہ ایک دوسری منگھوپیر پولیس منشیات فروش سلیم آفریدی ولد محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے 670گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ملزم سلیم آفریدی کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 204/17 بجرم دفعہ 6/9B کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :