سکھر: سکھر ایئرپورٹ کے منیجر ناصرشیخ نے حج پروازوں کے انتظامات کے جائزے کے لیے اجلاس 18 جولائی کو ایئرپورٹ منیجر کے دفتر میں طلب کرلیا

پیر 17 جولائی 2017 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کے منیجر ناصرشیخ نے حج پروازوں کے ذریعے عازمین حج کی روانگی کے سلسلے میں انتظامات کے جائزے کے لیے اجلاس 18 جولائی2017 کی صبح 11 بجے ایئرپورٹ منیجر کے دفتر میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں ایئر فورس، اے ایس ایف، اینٹی نارکوٹیکس، پولیس، میونسپل انتظامیہ، روینیو ، صحت، سول ڈیفنس، سیپکو،کسٹم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گی

متعلقہ عنوان :