سکھر ٹاسک فورس کا اجلاس 18 جولائی کو کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں طلب

پیر 17 جولائی 2017 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ نے سکھر ٹاسک فورس کا اجلاس 18 جولائی 2017 کی صبح 10 بجے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرزسمیت پولیس، صحت، پی پی ایچ آئی، تعلیم سرسو، ڈبلیو ایچ اواور دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ اسی روز صبح 11 بجے ڈویڑن کے روینیو آفسرز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں خیرپور، گھوٹکی اور سکھر کے ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر افسران شرکت کریں گی