پیما کا وفد طبی کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ

پیر 17 جولائی 2017 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی میں منعقدہ سائینٹیفک کانفرنس میں شرکت کے لئے استنبول روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کر رہے ہیں جس میں پروفیسر محمداقبال خان،پروفیسر نجیب الحق، پروفیسر حفیظ الرحمن، ڈاکٹر مصباح العزیز، ڈاکٹر امة اللہ زریں سمیت تیرہ طبی ماہرین شامل ہیں۔ وفد فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز (فیما ) کی کونسل میٹنگ میں شرکت کے علاوہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کے سائینٹیفک کنونشن میں شرکت کرے گا اور شامی مہاجرین کے لئے پیما کے تعاون سے جاری طبی خدمات کے مراکز کا بھی دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :