کوئٹہ،ہمدرد معذوران بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا

ہمارے مطالبات پر15 اگست تک عملدرآمد نہ کیا گیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے، مقررین

پیر 17 جولائی 2017 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ہمدرد معذوران بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی صدر سمیع اللہ خان یوسفزئی، جنرل سیکرٹری عطاء اللہ ملا خیل کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سوموار کو مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ ہمارے مطالبات پر اگر15 اگست تک عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے مقررین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سماجی بہبود سمیت تمام محکموں میں معذور افراد کے لئے پوسٹوں کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور کسٹم آفیسران کی جانب سے معذور افراد کو تجارت کی اجازت مل چکی ہے اس کے باوجود تنگ کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا جا تا ہے سماجی بہبود محکمے کے پاس معذور افراد کے لئے وہیل چیئر ، الیکٹروک وہیل چیئر، سلائی مشین، جر نیٹر، موٹرسائیکل شامل ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں جلد سے جلد ہمارا حق دیا جائے تا کہ ان سہولیات سے مستفید ہو سکے مقررین نے کہا ہے کہ اگر15 اگست ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانگ لانگ مارچ کرینگے ۔