ڈیرہ ، غلام انور دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق

لائن مین اور سپرٹنڈنٹ کو غفلت ولاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) لائن مین لنڈا شریف کمپلنٹ آفس غلام انور دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا ایس ڈی او رورل سب ڈویثرن محمد عمران خان گنڈہ پور بمعہ لائن مین اور سپرٹنڈنٹ کلیم اللہ کو غفلت ولاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ مزکورہ علاقے کے چیدہ چیدہ سماجی و سیاسی اور معززین علاقے نے جاں بحق لائن مین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین و پسماندگان سے اظہارہمدردی کیا ہے اور انہوں نے صوبائی چیف پیسکو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اور ایس ڈی او محمد عمران گنڈٖہ پور کو فی الفور بحال کرنے سمیت مرحوم لائن مین کے بچے کو ملازمت دی جائے انہوں نے کہا کہ سپرٹنڈ نٹ اور ایس ڈی او انتہائی شریف انفس ،عوام دوست اور ڈیوٹی فل افسران ہیں غفلت و غلطی انسان سے ہوتی ہے جانوروں سے نہیں ہوتی دونوں افسران نے معطل ہونے تک جو کام کیا ہے اسے بھی ہم سراہتے ہیں جبکہ انکی معطل ہونے کے باعث مزکورہ آفس میں عوام کے کام ٹھپ پڑے ہیں روز مرہ آنے جانے والے عوام صارفین بجلی کو بیحد مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے صوبائی چیف پیسکو اور ارباب اختیار سے مزکورہ معطل افسران کو دوبارہ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ دہرایا ہے تاکہ عوام کی درپیش مشکلات و مصائب کا ازالہ ہوسکی

متعلقہ عنوان :