ڈیرہ ، خواجہ سرائوں کے بالا خانے فحاشی کے اڈوں میں تبدیل نوجوان نسل بگڑنے لگی پولیس خاموش تماشائی بن گئی

پیر 17 جولائی 2017 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) لغاری گیٹ ،نیو بنوں چونگی ،گلی نیم والی ،مسلم بازار اور عید گاہ کے علاقوں میں خواجہ سرائوں کے بالا خانے فحاشی کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے ،نوجوان نسل بگڑنے لگی ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں لغاری گیٹ ،نیو بنوں چونگی ،گلی نیم والی ،مسلم بازار اور عید گاہ جو تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی کی حدود میں ہیں بالا خانوں میں رہائش پزیر خواجہ سرائوں کے اڈے فحاشی کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے نوجوان نسل ان کی رہائش گاہوں میں جاکر اپنے کردار کو بگاڑنے لگے اس ساری صورتحال میں آگاہی کے باوجود مقامی پولیس خاموش ہے اور ان بالا خانوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی عوامی و تجارتی حلقوں نے آئی جی خیبر پختونخواہ اور ڈی آئی جی ڈیرہ سے اس بارے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :