وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والے ملک کو بڑے بحرانوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

پیر 17 جولائی 2017 19:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والے ملک کو بڑے بحرانوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ملک اور قوم کودرپیش مسائل کی اصل وجہ اغیار کی ریشہ دوانیاں ہیں تاہم پاکستانی قوم ان سازشوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، انشاء اللہ ملک و قوم کے دشمن کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا بھی شور مچا لے وہ مسلم لیگ (ن) کو ترقی کے سفر سے نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے ہمارا سفر جاری و ساری رہے گا۔ مسلم لیگ ن گھر گھر اور گاؤں گاؤں بنیادی سہولیات پہنچانے کا وعدہ پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں عوام کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملکی تعمیر و ترقی ‘ خوشحالی ‘ بقاء اور سلامتی کے لئے عظیم کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ جے آئی ٹی رپورٹ ملک کے خلاف سازش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نواز شریف کا وزیر اعظم کے عہدے پر رہنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے ‘سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی