Live Updates

عمران خان نے پانامہ کیس کی بدولت شریف فیملی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،رائے حسن نواز

پیر 17 جولائی 2017 19:09

عمران خان نے پانامہ کیس کی بدولت شریف فیملی کو پوری دنیا کے سامنے بے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ویسٹ ریجن پنجاب رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پانامہ کیس کی بدولت حکمرانوں خصوصاً نواز شریف فیملی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ، جے آئی ٹی کی تشکیل پر انہوں نے کہا پہلے تو نواز شریف اینڈ کمپنی نے مٹھائیاں بانٹیں اب رونا شروع کر دیا ہے جے آئی ٹی پر الزام تراشیاں شروع کر دیں یہ صرف اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آ چکے ہیں انہیں کوئی نہیں بچا سکتا سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع ہے اور وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا (ن) لیگ کو عدالتوں پر ماضی کی طرح حملہ نہیں کر نے دیں گے ، انہوں نے تنظیم سازی کے متعلق کہا کہ ویسٹ ریجن پنجاب میں تنظیم سازی بہت جلد مکمل کر لی جائے گی زیادہ تر سابق عہدیدار ان کو ہی بر قرار رکھا جائے گا لیکن جن کی اضلاع اور تحصیلوں میں کار کردگی اچھی نہ تھی وہاں پر نئے عہدیدار لائے جائیں گے ، الیکشن 2018ء میں (ن) لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ہر حلقہ سے بہتر امیدوار لا کر پارٹی کو جتوایا جائے گا ، اجلاس کے دوران مختلف ریجن کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی مقامی برادریوں کے رہنمائوں نے فیصل آباد ڈویژن بالخصوص فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے والے با اثر رہنمائوں نے جنرل سیکرٹری کا عہدہ کسی غیر متنازع شخص کو ہی دینے پر زور دیا ، رائے حسن نواز نے کہا کہ انکے پاس جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے امیدوار کا چنائو لڑنے کا اختیار نہ ہے بلکہ اس کا انتخاب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںفیض اللہ کموکا سابق صدر ویسٹ ریجن ، چوہدری محمد اشفاق سابق صدر ، میاں فرخ حبیب ، راجہ ریاض احمد ، شیخ خرم شہزاد ، ڈاکٹر اسد معظم ، راجہ نادر پرویز ، ندیم آفتاب سندھو ، جاوید نیاز منج ، شہزاد یونس شیخ ، رانا علی اختر ، رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ ودیگر موجود تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات