لاڑکانہ،گھنٹی پھاٹک کے علاقے سے ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد، شناخت نہیں ہو سکی

پیر 17 جولائی 2017 19:08

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) لاڑکانہ شہر کے گھنٹی پھاٹک کے علاقے سے ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد، شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش ایدھی سینٹر کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے گھنٹی پھاٹک روڈ پر ضعیف العمر شخص کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے تھانہ سول لائین پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر لاش کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں لاش سرد خانے میں رکھ دی گئی۔ تاہم ورثا کے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا جس کے باعث لاش ایدھی سینٹر کے حوالے کردی کی گئی جنہوں نے لاش کی تدفین کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردی۔