ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کا اجلاس، 290 ملازمین کو مستقل کرنے کی قرارداد منظور

پیر 17 جولائی 2017 19:08

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے اجلاس میں 290 ملازمین کو مستقل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ اس معاملے پر ڈسٹرکٹ کونسل کے 34 ارکان کی رکیوزیش پر ڈسٹرکٹ کائونسل کا خصوصی اجلاس ضلع چیئرمین خان محمد کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن محمد حسن نے 290 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور انہیں کسی بھی صورت میں نوکریوں سے فارغ نہ کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس کی تائید ضلع کونسل کے وائس چیئرمین سید عبدالحئی شاہ راشدی نے کی۔

(جاری ہے)

قرارداد کو تمام شریک ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ڈسٹرکٹ کونسل محمد محسن مشوری، صادق چانڈیو، اعجاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرنا پیپلز پارٹی پارٹی کا منشور نہیں۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل کے 290 ملازمین کے حق میں قرارداد کے بعد ووٹ دینے کے لئے ممبران سے اپیل کی گئی جس میں تمام ممبران نے 290 ملازمین کو برطرف نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کی جانب سے برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرنا کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ملازمین نے بحالی کی خوشی میں ریلی نکالی اور مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :