راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشں کا امکان

پیر 17 جولائی 2017 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہوں گی، موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان (ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)، سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوارن سندھ، بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران، کوئٹہ ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب (ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کاکول50، مالم جبہ35، بالاکوٹ21، چراٹ04، پاراچنار05، سیدوشریف04، لوئر دیر02، پنجاب: گجرات39، منڈی بہائوالدین35، جہلم31، اسلام آباد (سیدپور29، زیروپوائنٹ19، گولڑہ07)، راولپنڈی (شمس آباد23، چکلالہ05)، منگلا23، قصور21، سیالکوٹ (ائیرپورٹ11، سٹی01)، میانوالی08، لاہور (پنجاب یونیورسٹی)07، اوکاڑہ06، جوہرآباد05، چکوال03، مری، لیہ02، ساہیوال01، کشمیر: کوٹلی37، گرھی دوپٹہ07، مظفرآباد05، راولاکوٹ02، بلوچستان: لسبیلا12، ڑوب، بارکھان10، اوڑمارہ05، سندھ: کراچی (گلشنِ حدید05، فیصل04، مسرور، ماڈل آبزرویٹری03، جناح ٹرمینل، نارتھ کرچی02، صدر01)، مٹھی04، میرپورخاص03، چھور02، بدین، سکرنڈ01، گلگت بلتستان: استور03، بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت44، چلاس43، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، نور پور تھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔