اوپی ایف کی کوششوں سے بیوہ کو 39لاکھ روپے سے زائد بقایا جات کی ادائیگی

پیر 17 جولائی 2017 19:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن(اوپی ایف)کی مسلسل کوششوں سے سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانی ورکر کی بیوہ کو 39لاکھ 88ہزار روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کاچیک حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن گیلانی کی مسلسل کاوشوں کی بدولت بدھلہ سنت ملتان سے تعقل رکھنے والے محمد اسماعیل جوسعودی عرب میں کام کے دوران فوت ہوگیاتھا،کی بیوہ اختر بی بی کو ہرممکن مدد فراہم کرکے ان کے بقایا جات کاکیس حل کرایاگیا اوراب اس کو 39لاکھ 88ہزار کی ادائیگی بذریعہ چیک کردی گئی ہے۔

اوپی ایف ذرائع کے مطابق بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے اورانکے مسائل ترجیحی طورپر حل کرنے کے لیے سخت ترین حکومتی ہدایات کے تحت تمام ایئرپورٹس پر چوبیس گھنٹے اوپی ایف کا ہیلپ ڈیسک فعال جبکہ اوپی ایف کے دفاتر میں شکایات سیل مکمل الرٹ کی صورت میں کام کررہے ہیں۔