دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے مفت محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

پیر 17 جولائی 2017 19:00

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پراوکاڑہ کے دیہی علاقوں میں 52بنیادی مراکزِ صحت اس وقت زچہ و بچہ کی مفت ڈلیوری سروسز مہیا کر رہے ہیں دورانِ زچگی ماں اور بچے کی صحت و سلامتی کی یقینی بنانے کے لیے اوکاڑہ کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے مفت محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار صائمہ احد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے پریس بریفنگ میں کیا، انھوں نے کہا کہ ڈلیوری کی صورت میں کسی بھی حاملہ خاتون کو مراکزِصحت پر شفٹ کرنے کے لیے متعلقہ علاقے کی لیڈی ہیلتھ وزٹرز اور لیڈ ی ہیلتھ ورکرز 1034پر کال کرکے ایمبولینس کے ذریعے حاملہ خاتون کو ہیلتھ سنٹر پربلامعاوضہ شفٹ کر واسکے گی۔یہ مرکزی کال سنٹر فوری طور پر قریب ترین علاقے میں موجو د ایمبولینس کو ہدایت جاری کرے گا اور وہ ایمبولینس 30منٹ میں مفت اور فوری سروس فراہم کرنے کی پابند ہو گی اور کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں مریضہ کو اسی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل یا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر منتقل کیاجائے گا۔