چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گرانقدر اقدامات کر رہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

پیر 17 جولائی 2017 18:57

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گرانقدر اقدامات کر رہے ،ان کا مشن ہے کہ بار اور بینچ یک جان دو قالب ہوںکیو نکہ بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، چیف جسٹس کی ہد ایات کے مطابق بار اور بینچ کے تعلقات کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ان کی ورکنگ ریلشن شپ کے میکانزم کو مضبو ط بنایا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ آج کا دن وکلاء کیلئے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہد ایات پر وکلاء کو نئے چیمبرز کی الاٹ منٹ کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے وکلاء کو نئے چیمبرز کی الاٹ منٹ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں سنیئر سول جج ایڈمن شکیل احمد ، سنیئر سول جج جو ڈیشل خلیل احمد عاصم ، سنیئر سول جج عاطف بن سعید ، جنرل سیکر ٹری لاہور ہائیکورٹ بارعامر سعید راں ،ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ایڈوکیٹ ، ممبر پنجاب بار کونسل رائو رحمان اللہ ، جنرل سیکر ٹری بار ایسو سی ایشن غلام مصطفی ، وکلا ء حضرات سمیت دیگر عدلیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کی الاٹ منٹ کی خصوصی جگہ بر ائے اقتصاص ، نئے چیمبرز وکلاء کی نقاب کشائی کی،نئے چیمبرز کی الاٹ منٹ کی جگہ36 مرلے ہیں اور اس میں180 نئے چیمبرز بنائے جائیں گئے اور یہ نئے چیمبرز وکلاء جوانوں کو دیے جائیں گئے۔