ڈراموں میں ناشائستہ مواد نشرکرنے پر”کے ٹی این انٹرٹینمنٹ‘‘کواظہاروجوہ کانوٹس ..
تازہ ترین : 1

ڈراموں میں ناشائستہ مواد نشرکرنے پر”کے ٹی این انٹرٹینمنٹ‘‘کواظہاروجوہ کانوٹس جاری

ڈراموں میں ناشائستہ مواد نشرکرنے پر”کے ٹی این انٹرٹینمنٹ‘‘کواظہاروجوہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ’کے ٹی این انٹرٹینمنٹ‘ کو مورخہ 6جولائی 2017ء اور مورخہ 10جولائی 2017ء کو ڈرامہ سیریل ’ماڑی‘ اور ’ڈُو موم بتیاں‘میں ناشائستہ و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہاروجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 24جولائی 2017ء تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مذکورہ ڈراموں میں کرداروں کو شراب پیتے ، سگریٹ نوشی کرتے اور فحش مکالمے بولتے دکھایا گیا ہے ۔ ٹی وی چینل کا یہ عمل نہ صرف پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقیات کے عمومی قابل قبول معیارات کے بھی بر عکس ہے ۔اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ سے بذریعہ اظہار وجوہ سات یوم یعنی 24جولائی 2017ء دوپہر دو بجے تک جواب طلب کر لیا ہے اور چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مقررہ تاریخ کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 17:57:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں