طلباوطالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 17 جولائی 2017 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) مدرسہ مبین القرآن‘ گلی نمبر 8فرخ آباد‘ شاہدرہ‘لاہور کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور عبداللہ ماڈل سکول‘ نشیمن پارک نزد اعوان مارکیٹ‘ فیروزپور روڈ‘ لاہورکے طلبا وطالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سرسکندر گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ‘ شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘مدرسہ قدیر الاسلامیہ‘ جوڑے پل‘ جمال پارک‘لاہور‘جامعہ اسلامیہ مدینة العلوم‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 271تھی۔

متعلقہ عنوان :