لاہور،گاڑیوں کے شو روم پر فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زخمی
تازہ ترین : 1
لاہور،گاڑیوں کے شو روم پر فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زخمی

لاہور،گاڑیوں کے شو روم پر فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زخمی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) لاہور کے علاقے غوث اعظم روڈ پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ لین دین کے تنازعہ پر ہوئی۔غوث اعظم روڈ پر گاڑیوں کے شو روم آٹو ریس موٹرز کے مالک شیخ مشہود نے نولکھا ہوٹل کے مالک وقاص بٹ سے 15لاکھ لینے تھے ۔پیسے واپس مانگنے پر ملزم طیش میں آگیا اور شوروم پر آکر اند ھا دھند فائرنگ کردی ۔جس سے شوروم کا ملازم فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ سے شوروم میں موجود گاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچااور دیگر گاڑیوں کے شیشے بھی ٹو ٹ گئے ۔ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 18:42:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں