محمد نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں،علی اکبر گجر

عوامی محبت اور اعتماد کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی تاریخ میں بھی یادگار کردار ادا کرے گی،نائب صدر (ن) لیگ سندھ

پیر 17 جولائی 2017 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں عوامی محبت اور اعتماد کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی تاریخ میں بھی یادگار کردار ادا کرے گی․ حالات اور واقعات کی کڑیاں کسی نہ کسی سازش گھر کی دہلیز پر جا ملتی ہیں اس ئلئے ہم عدالت عظمی سے توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لئے سازشی سیاست سے پاک کر نے کے لئے جمہور کی آواز پر بھی توجہ دے ․پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کروڑوں پاکستانیوں کے منتخب وزیر اعظم نے عوام کی کوشحالی اور ملک کی ترقی کا مقدمہ عدالت عظمی کے سامنے رکھ دیا ہے ․ عدالتی فیصلونں سے کود بھی رہنمائی لیں گے اورعدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاست کرنے والوں کو سیاست سکھائیں گے اور ملکی آئین، پارلیمنٹ ، عوامی مینڈیٹ کی بالادستی یقینی بنائیں گی․ تیسری بار وزرات عظمی کے منصب تک پہنچنے والے ہمارے قائد کے خلاف منصوبہ بندی سے سازشیں ہو رہی ہیں جن کا اصل نشانہ عوام میںبے پناہ مقبول یت حاصل کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرنا ہی․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کے لئے عمرانی گروہ اور ہمنوا ہلکان ہوئے جا رہے ہیں لیکن دو تہائی اکثریت سے منتخب ہونے والے تاریخ کے محبوب ترین وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوامی امنگوں اور ملکی مفاد میں مستعفی ہونے کی بجائے اعلی عدالتوں سے انصاف کا راستہ اپنانے کو ترجیح دیں گے۔

(جاری ہے)

عوام کی عدالتوں سے بار بار مسترد ہونے والے ملکی تاریخ کے ناکم ترین سیاست دان بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت اور میاں محمد نواز شریف کو ملنے والی تاریخ ساز پذیرائی سے خوفزدہ ہوکر ہمارے خلاف میدان میں نکل آئے ہیں ․ علی اکبر گجر نے کہا کراچی سے کشمیر تک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مقامی قیادتیں اراکین سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے قائد و رہبر کے ساتھ ہیں ․ ہمارا اور قائد کا ساتھ سانس کی ڈوریاں ٹوٹنے تک قائم رہے گا․ دنیا کی کوئی قوت کوئی طاقت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) مخالفین کی ہر سازش ہر منفی فیصلے اور قدم کے باوجود دن بدن مزید قوت حاصل کر رہی ہے،؛ گائوں دیہات سے ملک کے بڑے شہروں کے رہنے والے بھی میاں محمد نواز شریف کی جرات اور محب وطن قیادت کا اعتراف کرتے نظر آرہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کا اتحاد ملک کے ہر سازشی سیاست دان کا آخری دم تک مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ان شا اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںماضی سے بھی بڑا عوامی مینڈیٹ لے کر مستقبل کی کئی حکومتیں بنائیگی۔