اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں اِن ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں ‘سمیر احمد سید

ڈینگی ٹیمیں سرویلنس کے دوران خاص طور پر گھروں کی چھتوں کو چیک کریں ، وہاں پر زیادہ دیر سے بارشی پانی تو نہیں کھڑا ہے جو ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بنتا ہے‘ڈپٹی کمشنر لاہور

پیر 17 جولائی 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں اِن ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مون سون سیزن کی وجہ سے یہ ہدایات دی ہیں۔انہوںنے ڈینگی ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرویلنس کے دوران خاص طور پر گھروں کی چھتوں کو چیک کریں کہ وہاں پر زیادہ دیر سے بارشی پانی تو نہیں کھڑا ہے جوکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی اہلکار کی کوئی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی ہدایت پراے سی (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو نے سمن آباد ٹائون میں انسدادِ ڈینگی ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت،ٹائون انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اے سی (ہیڈ کوآرٹر) صولت حیات وٹو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ئون کی حدود میں مو جو کباڑخانوں اورقبرستانوں میں سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر ما مور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریںاور اس ضمن میں کو ئی کو تاہی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :