وزیراعلیٰ شہبازشریف کی حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید میجر جمال کو خراج عقیدت

پیر 17 جولائی 2017 18:41

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں میجر جمال شیران کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شہید ہونیوالے میجر جمال شیران کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید میجر کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :