پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ،ْ پاکستان کا پاک فوج کی گاڑی پر کی گئی بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج

زیر کمان فوجیوں کے اقدامات کو قابو میں رکھنا ضروری ہے ،ْغیر دانشمندانہ اقدامات کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتے ہیں ،ْ ایسا واقعہ دوبارہ ہونے کی صورت میں انتہائی سخت جواب دیا جائیگا ،ْڈی جی ایم او میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا کا بھارتی ہم منصب کو انتباہ

پیر 17 جولائی 2017 18:38

پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ،ْ پاکستان کا پاک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ڈی جی ایم او نے گزشتہ روز پاک فوج کی گاڑی پر کی گئی بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ زیر کمان فوجیوں کے اقدامات کو قابو میں رکھنا ضروری ہے ،ْ ایسے غیر دانشمندانہ اقدامات کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتے ہیں ،ْ ایسا واقعہ دوبارہ ہونے کی صورت میں انتہائی سخت جواب دیا جائیگا ۔

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ ہوا ۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے گزشتہ روز پاک فوج کی گاڑی پر جان بوجھ کر کی گئی بھارتی فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے نتیجہ میں چار پاکستانی فوجی شہید اور ایک فوجی اور ایک شہری زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایم او پاکستان آرمی میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زیر کمان فوجیوں کے حربی اقدامات کو قابو میں رکھنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر دانشمندانہ اقدامات کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتے ہیں جو امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی سپلائی لائنز بند کر نے کی راہ پر نہیں جانا چاہتے تاہم اس طرح کا واقعہ دوبارہ ہونے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت جواب دیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ دریائے نیلم میں جاگری تھی اور گاڑی میں سوار چار فوجی شہید ہوگئے تھے ۔