گورنر سندھ کا پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں میجر کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 17 جولائی 2017 18:38

گورنر سندھ کا پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں میجر کی شہادت ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ناران کے قریب جہاز چوک پر ایف سی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں میجر کی شہادت اور 10 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بیرونی اشاروں پر معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں لیکن حکومت ان دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی۔ گورنر سندھ نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید میجر اور اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمی افراد کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔