پولیس لائن شاہ منصور صوابی میں 229ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب

پیر 17 جولائی 2017 18:38

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پولیس لائن شاہ منصور صوابی میں 229ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی پی خیبر پختون خواء ڈاکٹر نعیم خان کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان ریجن عالم خان شینواری ،ڈی سی صوابی معطسم بااللہ ، ڈی پی او صوابی ،ایس پی مزمل خان پرنسپل پی ٹی ایس ، ایم پی اے شیراز خان ،تحصیل ناظم سہیل خان ڈی ایس پیز صوابی گوہر خان ،اظہار شاہ خان ،بشیر داد اور پشم گل خان نے شرکت کی۔

تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 229ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ا پنی تمام تر توانائیاں مملکت خداد پاکستان کیلئے وقف کرنے کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر نعیم خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ عملی زندگی میں داخل ہوئے ہیںلہذا جب بھی ضرورت پڑھے تو اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواء پولیس نے پورے پاکستان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میںا س صوبے کی وردی پہنتا ہوں ‘اسی طرح آپ کو بھی فخر ہونا چاہیئے کہ آپ ایسی پولیس فورس کے ممبر ہیںجس نے ہمیشہ ضرورت پڑنے پر لبیک کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ پر فرض ہے کہ اس ملک و قوم کی خاطر اپنے محکمہ اور والدین کی عزت و قار کو برقرار رکھیں ۔ مزمل خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں اخلاقی اقدار اور خود اعتمادی اُجاگر کرنے کے لئے ٹریننگ کے دوران سکالرز ‘سائیکاٹرسٹ اور لائیر کی خدمات حاصل کی گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم‘ابتدائی طبی امداد‘باکسنگ ،مارشل آرٹ ،ریسلنگ اور سوئمنگ کی بنیادی تربیت دی گئی تاکہ وہ دور جدیدکے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کریں۔ آخرمیںبہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں نعیم خان نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :